اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران اور مزاحمتی قوتیں ایک جسم کی مانند ہیں، چاہے حالات جنگ کے ہوں یا جنگ بندی کے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ لبنان میں جامع جنگ بندی کی تکمیل اور استحکام، حزب اللہ کی مزاحمت اور محورِ مزاحمت کے اتحاد کا نتیجہ ہوگا۔
قالیباف نے زور دیا کہ امریکہ کو کسی بھی ممکنہ معاہدے کی پاسداری کرنی چاہیے اور اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو "اسرائیل پہلے" کی پالیسی ترک کرنی چاہیے، کیونکہ یہ خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہے۔
ایرانی اسپیکر کے مطابق ایران اور مزاحمت ہر مرحلے پر متحد ہیں اور کسی بھی صورتحال میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہیں گے۔
آپ کا تبصرہ